اوکاڑہ ڈائری ایڈورٹائزمنٹ پورٹل میں خوش آمدید
اگر آپ بزنس مین ہیں اورکوئی چھوٹی یا بڑی شاپ /کمپنی چلارہے ہیں تو آپ لازمی طور پر اس کاروبار اور اس سے منسلک پروڈکٹس کی تشہیر کی اہمیت سے بخوبی آگاہ ہوں گے کیوں کہ آپ کے بزنس /پروڈکٹ بارے جتنے زیادہ لوگ آگاہ ہوں گے آپ کے کسٹمرز کی تعداد اتنی ہی بڑھتی جائے گی۔ اور اگلی بات تو آپ سمجھ ہی گئے ہوں گے کہ جتنے زیادہ کسٹمرز اتنی ہی زیادہ آمدن ہوگی ۔اس تشہیر کے مختلف طریقے آج کل مارکیٹ میں اپنائے جاتے ہیں ۔جن میں سائن بورڈز پر پینا فلیکس لگوانا،کیبل پر ایڈ چلوانا، اخبارات میں اشتہار لگوانااور پمفلٹ تقسیم کروانا وغیرہ شامل ہیں ۔
مگر ٹھہرئیے۔
یہ سب طریقے نہ صرف مہنگے پڑتے ہیں بلکہ ان میں آپ کے کاروبار کی مناسب تشہیر بھی نہیں ہوپاتی ہے کیوں کہ یہ سب تشہیری نسخے اب بہت پرانے ہوچکے ہیں اورلوگ ان سے زیادہ متاثر بھی نہیں ہوتے۔جس کی بڑی وجہ یہ ہوتی ہے کہ ہماری عوام کی اکثریت اول تو پڑھی لکھی نہیں ہے اور جو خواندہ ہیں بھی تو وہ اخبار کے پہلے صفحے اورخبرنامے کی ہیڈلائنز سے آگے نہیں بڑھ پاتے اور دوسرا مسئلہ یہ بھی ہوتا ہے کہ جگہ کی کمی کے باعث یہ اشتہار بہت مختصر ہوتا ہے اور اس میں وہ تفصیلات مہیا نہیں ہوتیں جو مارکیٹنگ کے اینگل سے آپ کے گاہک کو پتہ ہونی چاہئیں۔مثلاََ آپ کی ایک موبائل شاپ ہے جس کا اشتہار آپ اخبار میں دیتے ہیں تو اس میں صرف آپ کی دوکان کا نام اور آپ کا نام اور موبائل کی اقسام اس میں شامل ہو گی لیکن اگر اس کیساتھ یہ بھی بتایا جائے کہ آپ کی دوکان کب سے اس شہر کےلوگوں کو بااعتمادسروس فراہم کررہی ہے اور آپ کب سے اس شعبہ کیساتھ منسلک ہیں اور آپ فلاں موبائل کمپنی کے ایجنسی ہولڈربھی ہیں تو یقیناََ کسٹمرآپ کی بہتر ساکھ کو دیکھتے ہوئے زیادہ متاثرہوگا اوروہ لازمی طورپرایک بار آپ کی شاپ/کمپنی کا وزٹ کرے گا۔
تو آئیے ہم اس سلسلے میں آپ کی مدد کئے دیتے ہیں۔
اوکاڑہ ڈائری ایڈورٹائزمنٹ پورٹل آپ کے کاروبار کی تشہیر کا سب سے بہتر ،آسان اور سستا طریقہ ہے جس کو ہزاروں لوگ وزٹ کرتے ہیں اور یہ تمام ایسے لوگ ہوتے ہیں جو تعلیم یافتہ ہونے کے باعث بآسانی آپ کے پیغام کو سمجھ سکتے ہیں اور بہت جلد آپ کے کسٹمر بھی بن سکتے ہیں۔
دوسری سہولت اوکاڑہ ڈائری ایڈورٹائزمنٹ پورٹل پر یہ بھی ہوگی کہ آپ کے اشتہار پر آنے والے کو وہ تمام تر تفصیلات فراہم کی جائیں گی جو آپ ان تک پہنچانا چاہتے ہیں اس کیلئے جگہ کی کوئی کمی یا قید نہیں ہوگی۔
اور سب سے بڑھ کر یہ اوکاڑہ ڈائری نہ صرف ضلع اوکاڑہ کی مقبول ترین ویب سائیٹ ہے جسے اس کے میعار کی وجہ سے بیشمار لوگ دیکھتے ہیں بلکہ یہ پورے پاکستان اور بیرون ممالک بھی وزٹ کی جاتی ہے اس طرح آپ کی پروڈکٹ اور بزنس کی تشہیر زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچے گی ۔اس طرح اوکاڑہ ڈائری ایڈورٹائزمنٹ پورٹل آپ کے بزنس کو برانڈ اینڈ اتھارٹی بنا دے گا جس سے آپ کی آمد ن میں معقول اضافہ ہوگا۔
تو پھر دیر کس بات کی ابھی اوکاڑہ ڈائری ایڈورٹائزمنٹ پورٹل سے رابطہ کیجئے اور جلد از جلد اپنا ایڈ لگوائیے۔برائے رابطہ۔
03336923115
اوکاڑہ،صوبائی وزیربرائے اقلیتی امور اعجاز عالم بھی کرونا وائرس کا شکار ہوگئے کیا ضلع اوکاڑہ میں بھی کرونا وائرس بے قابو ہوچکا ؟ دیپالپور،سکھ پور بس حادثے کی تین بڑی وجوہات بارے جانئے عید الفطر پر ضلع اوکاڑہ میں موت کا رقص ،نو جاں بحق پندرہ زخمی دیپالپور،تحصیل بھرکی مساجد میں نمازعید کے اوقات کا شیڈول دیپالپور،میاں امجدوٹو سمیت چار افراد کا قاتل اپنے انجام کو پہنچ گیا اوکاڑہ،ہنگامی صورتحال میں انسانی سوچ ارتقائی منازل طے کرتی ہے،پروفیسر ڈاکٹرزکریا زاکر دیپالپور،تمھیں امداد نہیں مل سکتی کیوں کہ اس کیلئے فنگرپرنٹس ضروری ہیں دیپالپور،انتظامی نا اہلی نے آٹھ بچوں کے سرسے باپ کا سایہ چھین لیا دیپالپور،طاقتور اور کمزور کیلئے الگ الگ قانون کب تک ؟