jugnu mohsin pp 184 939

آئندہ انتخابات میں حجرہ شاہ مقیم میں مسلسل 33 سال سے جاری استحصال کا خاتمہ ہوجائیگا،چوہدری نایاب کاشف

حجرہ شاہ مقیم,سٹی کونسلرزچوہدری نایاب کاشف رائیکوال اورحاجی موسیٰ خان غوری نے کہاہے کہ ن لیگ اب قصہ ماضی بن چکی قیادت سمیت ممبران اسمبلی نے دل کھول کر قومی خزانہ لوٹا مگر اب انکے احتساب کاسیزن شروع ہوگیاہے ،پی پی 184سے احتساب ہوناضروری ہے جہاں گزشتہ 33سالوں سے منتخب نمائندے عوام کودھوکہ دیتے اوروزارتوں کے مزے لوٹتے رہے اورترقیاتی امور کے نام پر بڑی رقوم ہڑپ کرتے رہے ،وہ یہاں ایک بہت بڑے عوامی جلسہ کے شرکاء سے خطاب کررہے تھے جس میں انکی دعوت پر سیدہ جگنومحسن کرمانی آزادامیدوارصوبائی اسمبلی حلقہ پی پی 184مہمان خصوصی تھیں، اپنے خطاب میں منتخب کونسلرز نے کہاکہ حجرہ شاہ مقیم کے عوام نے 33سالہ طویل عرصہ تک اپنااستحصال برداشت کیا ہے مگر اب وقت آن پہنچاہے کہ علاقہ کے عوام کوظلم و تشدد ،ناجائز کاروائیوں کی بھینٹ چڑھانے والوں کواحتساب کے شکنجے میں جکڑدیاجائے ،انہوں نے کہاکہ صوبائی وزارتوں کے مزے لوٹنے والے والوں سے ان کی خفیہ و ناجائز جائیدادوں اورلوٹی گئی قومی دولت کاحساب کتاب لینے اورانکے خلاف کاروائی کی خاطر و ہ خود نیب میں اپلائی کررہے ہیں انہوں نے عوام کو مخاطب کرکے کہاکہ اب وقت آن پہنچاہے کہ وہ اپنے حقوق کامردانہ وار دفاع کریں تب ہی آئندہ نسل کوآزادی میسر آسکتی ہے، انہوں نے کہاکہ نوازشریف کوبھی اللہ نے پکڑ لیااب انکے کرپٹ گماشتوں کی باری ہے جسکی خاطر حجرہ شاہ مقیم کے عوام تیار ہیں اوریہاں تبدیلی کے امکانات روشن ہیں عوام کے بڑے اجتماع نے ثابت کردیاکہ وہ سیدہ جگنو محسن کرمانی کو اپنا نجات دہندہ اورحقیقی لیڈر تصور کرتے ہیں اس موقعہ پر سیدہ جگنو محسن کرمانی نے بھی اپنے خطاب میں حجر ہ شاہ مقیم کے عوام کی خدمت کاعزم ظاہر کیااور ایک اہم اعلان جسکامقامی باشندے سال ہاسال سے انتظار کررہے تھے کہ یہاں کوئی سیاسی لیڈر اپنا ڈیر ہ قائم کرکے سنجیدہ سیاست کرکے عوام کوایک ہی خاندان کی چیرہ دستیوں سے چھٹکارادلوائے انہوں نے حجر ہ شاہ مقیم میں اپنا باقاعدہ ڈیرہ قائم کرنے کابھی اعلان کردیاجس کیلئے بہت جلد جگہ کی خریداری اور تعمیراتی منصوبہ کی تکمیل کاعمل مکمل کرلیاجائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں