RPO sahiwal humayon bashir tarar arranged open forum in depalpur 574

آرپی او ساہیوال ہمایوں بشیرتارڑ کی دیپالپور میں کھلی کچہری

آر پی او ساہیوال ہمایوں بشیرتارڑ نے تھانہ صدر دیپالپور میں کھلی کچہری منعقد کی جس میں ڈی پی او اوکاڑہ جہانزیب نزیر،ایس ڈی پی او چوہدری انعام الحق اور تمام پولیس سٹیشنوں کے ایس ایچ اوز بھی ان کے ہمراہ موجود تھے۔آر پی او ساہیوال نے دوردراز علاقوں سے آئے ہوئے عوام کے مسائل سن کر متعلقہ ایس ایچ اوز کو موقع پر احکامات جاری کئے۔کھلی کچہری میں بہاولداس سے آئی ایک معذورخاتون راج بی بی نے شکائت کی کہ بااثر افراد نے اس کے گھر پر قبضہ کرلیا ہے جس پر آر پی او نے نہ صرف معاملے کی فوری انکوائری کا حکم دیا بلکہ سپیشل پرسن قاسم علی کی تجویز پر تمام ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ خصوصی افراد کے ساتھ ترجیحی سلوک اختیار کرتے ہوئے ان کے مسائل ان کے گھروں میں خود جاکر حل کئے جائیں تاکہ انہیں تھانے آنے کی بھی تکلیف نہ اٹھانی پڑے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ ٹھیکری پہرہ ہر علاقے میں لازمی شروع کیا جائے کیوں کہ اس سے جرائم میں نمایاں کمی ہوتی ہے۔آرپی او ساہیوال نے کہا کہ جرائم کے خاتمے میں عوام کا بھی کردار انتہائی اہم ہوتا ہے اس کی مدد سے پولیس اپنی ذمہ داریاں زیادہ بہتر انداز میں سرانجام دے سکتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں