آرپی او شارق کمال صدیقی کی اوکاڑہ میں کھلی کچہری

ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال شارق کمال صدیقی نے کہا ہے کہ جرائم کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے ساہیوال ریجن کی کار کردگی پنجاب بھر میں ٹاپ تھری ریجن میں آنا خوش آئند بات ہے جرم کا سو فیصد خاتمہ کسی بھی جگہ ممکن ہی نہیں ہے تاہم اپنے دستیاب وسائل سے زیادہ کام کر کے مظلوم کو انصاف کی فراہمی کا عزم کیے کام کر رہے ہیں پولیس کی کار کردگی ماضی کی نسبت بتدریج بہتر ہو رہی ہے میڈیا ،ٹریڈ یونین ،سول سوساءٹی ،وکلا ء کی بھرپور معاونت سے پولیس کی کار کردگی میں مزید بہتری آ سکتی ہے محکمہ پولیس میں سزا اور جزا کا قانون موجودہے محنت اور لگن سے کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی اور بد عنوان کرپٹ عناصر کا محاسبہ کیا جاتا ہے ترجمان ضلعی پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے تھانہ اے دویژن کے سامنے لگائی جانے والی کھلی کچہری کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا کھلی کچہری سے ڈی پی او اطہرا سماعیل نے بھی خطاب کیا اس موقع پر ایس پی بلال قیوم اے ایس پی حنا نیک بخت ڈی ایس پی سٹی سرکل ندیم افضال ڈی ٹی او محمد وسیم ،ڈپٹی پی آر اوعلی اکبر انجمن تاجران ،میڈیا نمائندگان سول سوسائٹی وکلاء برادری اور سائلوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی آر پی او شارق کمال صدیقی نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلوں کے خود مسائل سنے اور ان کے حل کے لیے موقع پر ہی احکامات صادر کیے قبل ازیں ڈی پی او اطہر اسماعیل نے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں جرائم کنڑول کی شرح 85فیصد رہی ہے انہوں نے بتایا کہ ضلع بھر میں منشیات فروش ،جواریوں ،قحبہ خانوں اور قبضہ مافیا کے گرد گھیرا انتہائی تنگ کر دیا گیا ہے پولیس افسران اور ملازمین کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کے ساتھ شہدا پولیس کی فیملیوں کے مسائل بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جا رہے ہیں جبکہ ضلع بھر میں ٹریفک پولیس کی کار کردگی کو بھی بہت حد تک بہتر بنا دیا گیا ہے ٹریفک سیکٹر میں چالان اور بھاری جرمانوں کی سزاءوں کے برعکس موثر آگاہی اور ورکشاپس کے انعقاد سے ٹریفک حادثات میں کمی واقع ہوئی ہے آر پی او شارق کمال صدیقی نے نے ڈی پی او اطہر اسماعیل اور ان کی ماتحت ٹیم کی کار کردگی کو سراہتے ہوئے شاباش دی اور اطمینان کا اظہار کیا آر پی او شارق کمال صدیقی کو اوکاڑہ آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے نے سلامی پیش کی انہوں نے سلامی لینے کے بعد تھانہ اے دویژن اور ڈی ایس پی دفتر کا معائنہ بھی کیا ۔ 

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button