621

آزاد کشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردینا تاریخی فیصلہ ہے،الحاج قاری محمد شعبان صدیقی

دیپال پور، آزاد کشمیر اسمبلی سے قادیانیوں کو غیرمسلم قراردینا تاریخی فیصلہ،ممبران اسمبلی مبارکباد کے مستحق ہیں قادیانی ملک وقوم دونوں کے غدار ہیں غیر مسلم قرار دیے جانے کے اس فیصلے سے قادیانی دجل اور فریب کی روک تھام ممکن ہوسکے گی انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان حضور اکرمﷺ کی ختم نبوت کی چوکیداری کا علم ہر سطح پر بلند کرے گی ان خیالات کا اظہار انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل الحاج قاری محمد شعبان صدیقی نے مرکز توحیدوسنت جامعہ ریاض الجنہ میں منعقدہ اجلاس میں ضلعی صدر سیدمحمد اطہرشاہ بخاری ،جنرل سیکرٹری قاری خلیل احمد،ڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد سلمان صدیقی،قاری محمد اقبال فخر،قاری عبدالجبار،قاری محمد خلاد،قاری محمد اشرف مٹھااور دیگر عہدیداران اور ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ ختم نبوت امت مسلمہ کا اجتماعی عقیدہ اور اساس دین ہے پاکستا ن کو استحکام اور بقائے دوام کیلئے مشترکہ پر امن جدوجہد کی ضرورت ہے پاکستان کی سلامتی اور امن کیلئے پاک افواج اور سیکورٹی اداروں کی کاوشیں لائق تحسین ہیں عقیدہ ختم نبوت پر مسلمان کبھی سمجھوتہ نہیں کر سکتا نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت پر مصمم ایمان ہی کامیابی کی دلیل ہے امت مسلمہ کا 1400سالہ عقیدہ ہے کہ حضرت محمد ؐ اللہ کے آخری اور سچے رسول ہیں امت مسلمہ کا اجتماعی عقیدہ ہے کہ سلسلہ نبوت ہمیشہ کیلئے سیدنا محمد رسول اللہ ﷺپر بند ہو گیا ،سیدناحضرت عیسی علیہ السلام بنی اسرائیل کے رسول تھے جو زندہ آسمانوں پر اٹھا لیے گئے اور قرب قیامت میں ایک امتی کی حیثیت سے تشریف لائیں گے انہوں نے کہا کہ فرمان رسول ؐ کے مطابق نبوت کا ہر دعویداردجال و کذاب ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں