254

دیپالپور،اتحاد پریس کلب کےنو منتخب عہدیداران کی تقریب حلف برداری منعقد

اتحاد پریس کلب دیپالپور کے نومنتخب عہدیداران برائے 2021ء کی تقریب حلف برداری منعقد کی گئی جس میں سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانا محمدعظیم،صدر پی ایف یوجے پنجاب چوہدری نوید غنی،اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور رانا اورنگزیب خان،صدر پریس کلب اوکاڑہ شیخ شہباز شاہین،صدر ڈی یو جے اوکاڑہ عباس علی جٹ،چیئرمین اوکاڑہ پریس کلب منیر احمد چوہدری،ایم این اے راؤمحمداجمل خان،ضلعی صدر پی ٹی آئی عباس رضا رضوی،معروف سکالرپروفیسر ڈاکٹرامجد وحید ڈولہ، صدربزم غلامان مصطفی سید زاہد شاہ گیلانی،میاں ناصر مجید ڈولہ،تحصیل صدر پی ٹی آئی سردار علی حیدرر وٹو،سیداقرارحسین شاہ،چوہدری محمداکرم ٹیپو،دیوان ساجد مشتاق چشتی سمیت پاکستان بھر سے صحافتی،سماجی و علمی شخصیات نے شرکت کی

سیکرٹری جنرل پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ رانا محمدعظیم نے اتحاد پریس کلب کے عہدیداران سے حلف لیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رانا محمدعظیم نے اتحاد پریس کلب کے پروگرام کو ایک یادگار اور سب سے بڑا پروگرام قرار دیتے ہوئے صدر ملک وقاص حیدر نوناری اور تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی

علاقائی صحافیوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ ملکی صحافت چاہے وہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرونک میڈیا اس میں علاقائی صحافیوں کا کردار کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔لیکن اس طبقے کو اپنی طاقت اور اہمیت کا احساس بڑے اداروں کو دلانا ہوگا۔تب ہی ان کے مسائل حل ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ جب بھی چھوٹے شہروں میں کوئی واقعہ ہوتا ہے یہ علاقائی صحافی ہی ہوتا ہے جو اس خبر کو مرکز تک پہنچانے کیلئے تگ و دو کرتا ہے

اگر یہ صحافی یہ خبریں دینا بند کردیں تو ان کو بھی تنخواہیں اور دیگر مراعات مل سکتی ہیں مگر ہمارے بھائی مقابلے کی دوڑ میں اپنا پیسہ بھی لگاتے ہیں اور جانیں بھی گنواتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقامی صحافی اس بارے اپنے اندر شعور پیدا کریں ہم ہر جگہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں