حکومت کی جانب سے احساس امداد پروگرام کے تحت بارہ ہزار روپے فی کس ملنا شروع ہوگئے ہیں لیکن اس بارے میں کافی لوگ کنفیوژن کا شکار ہیں کہ یہ رقم کس کو کب ملے گی تو اس بارے جو معلومات اوکاڑہ ڈائری کو موصول ہوئی ہیں ان کے مطابق یہ رقم تین مراحل میں تقسیم کی جائے گی۔۔
ابتدائی مرحلے یعنی فیزایک میں احساس کفالت سکیم یعنی بینظر انکم سپورٹ کے مستحقین میں رقم تقسیم کیا جائیگی جو کہ آج سے شروع ہورہا ہے۔

دوسرے مرحلے میں یعنی فیز دو میں وہ افراد شامل ہونگے جو کہ براہ راست لاک ڈاؤن سے متاثر ہوۓ اور سے براہ راست رقم کے حصول کیلئے اہل تصور کیے گۓ ہیں۔
تیسرے مرحلے یعنی فیز تین میں ضلعی انتظامیہ کی سروے میں احساس ایمرجنسی پروگرام کےلئے اہل اور مستحق قرار پائے ہیں۔
مستحق افراد کی جانچ پڑتال کیلئے ڈیجیٹل ویریفیکیشن سمیت مینول ویریفیکیشن دونوں کا استعمال کیا جائےگا۔
لہٰذا ہر وہ شخص جس نے 8171 پر میسج کیا ہے لازمی نہیں کہ اس کو رقم ملے گی اس لئے اسے اس میسج کا انتظار کرنا ہوگا جس میں اس کو کنفرم کیا جائے گا کہ اس کی امدادی رقم آگئی ہے یا وہ اس کا اہل ہے اس سے قبل سنترز پر جانے کی ضرورت نہیں ہے۔ضلع اوکاڑہ میں جن سنٹرز پر یہ رقوم مل رہی ہیں ان کی تفصیلات یہ ہیں ۔
