575

اداروں کوغلام بناناشریف خاندان کا ہمیشہ سے وطیرہ رہا ہے،اشرف خان سوہنا

اوکاڑہ ،تحریک انصاف کے رہنماو سابق صوبائی وزیر محمد اشرف خاں سوہنا نے کہاہے کہ اداروں کوغلام بناناشریف خاندان کا وطیرہ ہے جس کو عمران خان ناکام بنا رہے ہیں عوام آئندہ انتخابات میں حکمرانوں کو کٹرا احتساب کریں گے ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایم جناح روڈ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، اس موقع پر غلام نبی ملک بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ شریف خاندا ن ایک طویل عرصہ سے اقتد ار کی کرسی پربراجمان رہا ہے اس دوران ان لوگوں نے اداروں کواپنا غلام بنانے کی تگ و دوکی بریف کیس سیاست کومتعارف کرایاچھانگا مانگا کا کھیل بھی عوام کی یادوں میں موجو د ہے انہوں نے کہاکہ پہلی بار عمران خان نے ان کو ایسی عدالتوں میں گھسیٹا ہے جہاں ان کی دال نہیں گل رہی انہوں نے کہاکہ2018ء کے انتخابات میں عوام تحریک انصا ف کو کامیاب کریں گے تا کہ چور ٹبر کو جیل کی سلاخوں کے پیچھے پھینکاجا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں