اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کا قبضہ مافیا کے خلاف گرینڈآپریشن جاری،اب تک دس ہزار کنال ارضی واگزار
حکومت کی جانب سے تجاوزات کے خلاف آپریشن کے احکامات پر ایکشن لیتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور ملک راشد نعمت کھوکھرنے سرکاری اراضی پر قابضین کے خلاف گھیرا تنگ کردیا ہے انہوں نے اتحاد پریس کلب اور اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ مریم خان نے اس اہم معاملے پرخصوصی ہدایات جاری کی ہیں جن پر عمل کرتے ہوئے ہم نے اب تک 10143کنال سرکاری اراضی قبضہ مافیا سے واگزار کروائی ہے جس کی مالیت ایک ارب انہتر کروڑ پچیس لاکھ تینتالیس ہزار روپے بنتی ہے ۔ملک راشد نعمت کھوکھر کا کہنا تھا کہ سرکاری اراضی پر قبضہ کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،سرکار کی زمین مکمل طور پر قبضہ گروپوں سے واپس لی جائے گی اوراس عمل میں کسی قسم کی سفارش و کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔