اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور کا ناجائز منافع خوروں کے خلاف آپریشن،ذخیرہ اندو زی کے ذریعے عوام کو لوٹنے والوں کیساتھ رعاءت نہیں ہوگی،خالد عباس سیال تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد عباس سیال نے ناجائز منافع خوروں ،ذخیرہ اندوزوں اور دوکانوں میں لسٹیں آویزاں نہ کرنیوالوں کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے متعدد دوکانداروں کو بھاری جرمانے کئے اسسٹنٹ کمشنر دیپالپور خالد عباس سیال نے اس موقع پر اتحاد پریس کلب کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سرکاری ریٹس پر اشیائے خوردونوش کی فراہمی یقینی بنانے کی حکومتی پالیسی پر عملدرآمد کروائیں گے اورانشا اللہ اس کیلئے ہم ہر ممکن اقدامات اٹھائیں اور عوام کیساتھ یہ زیادتی اور لوٹ مار کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ۔ اسسٹنٹ کمشنرخالد عباس سیال نے بتایا کہ وہ اس سلسلے میں روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ و چھاپے جاری رکھیں گے تاکہ عوام کو سبزیاں ،پھل اور روزمرہ کی دیگر اشیاء مناسب نرخوں پر دستیاب ہوسکیں ۔
