Professor converted to ISLAM 656

اسلامی تعلیمات سے متاثر ہوکر مسیحی پروفیسر نے اسلام قبول کرلیا

اوکاڑہ،دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر مولانا پیر محمد خالد زاہد اشرفی کے ہاتھ پر عیسائی کا قبول اسلام۔تفصیلات کیمطابق شمس ٹاؤن مکان نمبر 5گلی نمبر 2 اوکاڑہ کے رہائشی عیسائی مذہب سے تعلق رکھنے والےپروفیسرسلم پرویز ولد صدیق مسیح نے بلا جبروکراہ دین اسلام کی تعلیمات سے متاثر ہو کر جامع مسجد خالد بن ولید بریلوی محلہ ریاض المسلمین جی ٹی روڈ اوکاڑہ میں معززین علاقہ اور اہلیان محلہ کی کثیر تعداد کی موجودگی میں امام و خطیب مولانا پیر قاری محمد خالد زاہد اشرفی کے ہاتھ پر اسلام قبول کر لیا ہے ۔اس کا اسلامی نام محمد اسلم طاہر رکھا گیا ہے اس موقع پر صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی کے ترجمان ،اورلبیک یارسول اللہ تحریک علماء و مشائخ ونگ کے سربراہ مولانا پیر قاری محمد خالد زاہد اشرفی نے کہا کہ تمام مسلمان بھائی اسلام قبول کرنے والے نو مسلم پروفیسر محمد اسلم طاہر کے ساتھ پیار محبت اخوت بھائی چارے اور اسلامی مساوات کا مظاہرہ کریں انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی نو مسلم پروفیسر محمد اسلم طاہر کو ایمان اور اسلام پر استقامت نصیب فرمائے آمین

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں