اسلام آباد،حکومت گرانے کیلئے باہر سے سازشیں کی جا رہی ہیں،وزیراعظم عمران خان

اوکاڑہ ڈائری رپورٹ

وزیراعظم عمران خان نے اسلام آباد میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی تاریخ میں اتنی تیز اور بہترین پرفارمنس کسی اور حکومت نے نہیں دی ،پوری دنیا میں سب سے کم بیروزگاری پاکستان میں ہے، انہوں نے اپنے خطاب میں بار بارشہباز شریف کو چیری بلاسم،فضل الرحمان کو ڈیزل،آصف علی زرداری کو بیماری اور نوازشریف کو بھگوڑا قرار دیا۔کانپیں ٹانگنے اور اردو کا مذاق اڑایا۔عمران خان کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں سب سے زیادہ ایکسپورٹ ہم نے دی ،سب سے زیادہ ٹیکس ہم نے اکٹھا کیا،سب سے زیادہ پیسہ اس دور میں اوورسیز کی طرف سے آیا،ہماری کنسٹرکشن انڈسٹری عروج پر پہنچی اور بیروزگاری نہیں ہوئی،ہمارے دور میں سب سے زیادہ پیسہ زراعت پر خرچ ہوئی ،ملکی تاریخ میں کسی وزیراعظم نے اتنا کم پیسہ استعمال نہیں کیا جتنا میں نے کیا۔

وہ کہہ رہے تھے کہ اس دور میں چاول،گندم،مکئی اور آلو کی ریکارڈ فصلیں ہوئیں کیوں کہ ہم نے کسانوں کو سپورٹ کیا ہم ان پر پیسہ خرچ کیا جس سے پاکستان کا فائدہ ہوا ۔آج پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری کو مزدور نہیں ملتے اتنی آگے جا چکی ہے۔پہلی دفعہ پاکستان میں تنخواہ دار طبقے کیلئے تیس ارب مختص کیا اور اب وہ اپنے گھر بنا رہے ہیں ۔جو پہلے کرایہ پر رہتے تھے اب اسی کرایہ میں اپنے گھر کے مالک بنیں گے ۔پانی ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے جس کو حل کرنے کیلئے پہلی دفعہ ملک میں بڑے ڈیمز بن رہے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ2025ء تک مہمند ڈیم بن جائے گا جس سے وافر پانی اور سستی بجلی ملے گی۔2027ء میں داسو ڈیم بنے گااور2028ء میں بھاشا ڈیم بن جائے جس سے ہمارے پاس دوگنا پانی ہوجائے گا ۔اس سے کاشت کاروں کو بھی بہت آسانی ہوگی اور پانی کا بحران ختم ہو جائے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار نو ارب ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

رینٹل پاور پر ترکی نے پاکستان پر دو سو ارب روپے کا جرمانہ کیا جو ہم نے ختم کروایا۔ن لیگ نے سڑکوں کی تعمیر میں ایک ہزار ارب روپے کرپشن کی ۔ہماری پہلی حکومت ہے جس نے کلائیمیٹ چینج کی بات کی اور اربوں درخت لگائے۔ہم پاکستان کو دنیا کا سب سے بڑا سیاحتی مقام بنائیں گے۔بیرون ملک پاکستانیوں سے ملک کی قدر پوچھیں ،اوورسیز میرے ساتھ ہیں۔لالہ انسان کو غیرت مند بناتا ہے۔بے غیرت کی کوئی عزت نہیں ہوتی۔رمزی یوسف کو بغیر کسی قانون کے امریکہ کے حوالے کردیا،رمزی یوسف کے وکیل نے عدالت میں کہا پاکستانی ڈالر کی خاطر اپنی ماں بیچ سکتے ہیں ۔

خود دار قومیں اوپر جاتی ہیں ،قرضے مانگنے والی قومیں کبھی آگے نہیں جاتیں۔میں اپنی قوم کو کبھی کسی کے آگے جھکنے نہیں دوں گا۔ہمارے ملک کو پرانے لیڈرز کی وجہ سے دھمکیاں دی جاتی رہیں۔ہمارے ملک میں اندرونی سازشوں سے حکومتیں ہتائی جاتی رہیں،کیا آپ ان سازشیون کو کامیاب ہونے دیں گے ؟ذوالفقار کی بھٹو کی خودداری مجھے بہت پسند تھی اس کے خلاف مسلم لیگ اور جمیعت علمائے اسلام نے تحریک چلائی اور بھٹو کو پھانسی ہوئی۔اور آج اسی بھٹو کا داماد اور نواسا بھٹو کو پھانسی دلوانے والوں کیساتھ بیٹھے ہیں۔پیسہ باہر سے آرہا ہے اور لوگ ہمارے استعمال ہو رہے ہیں۔

ہمارے خلاف بیرون ملک سے سازش کی جارہی ہے ،قاتل اور مقتول ایک ہوچکے ہیں،لیکن بھٹو والا ٹائم نہیں اب وقت بدل چکا ہے۔ہم سب سے دوستی کریں گے لیکن غلامی اختیار نہیں کریں گے۔ہمیں لکھ کر دھمکی دی گئی ہے میرے پاس ثبوت موجود ہیںلیکن ہم ملکی مفاد پر سمجھوتہ نہیں کریں گے۔نوازشریف اور زرداری نے فیکٹریاں بنائیں اور مال بنایا ۔پرویز مشرف نے نواز و زرداری کو این آر او دے کر مارشل لاء سے بھی بڑا ظلم کیا۔

مولانا فضل الرحمان نے پوری زندگی اسلام کی کوئی خدمت نہیں کی اور مجھ جیسے گنہگار کو اسلامو فوبیا کی قانون سازی کیلئے منتخب کیا ۔میری ان کیساتھ کوئی ذاتی لڑائی نہیں ہے۔پہلے دن سے مجھے بلیک میل کیا جا رہا ہے۔نوجوانو مجھ سے وعدہ کرو کسی حکمران کو اجازت نہیں دو گے کہ ہمارے ملکی مفادات کے خلاف چلے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button