دیپالپور رتہ کھنہ روڈ پر محلہ اسلام پورہ میں گھروں کے اوپر سے گزرنے والی 11kvکی تار ٹوٹ گئی جس کے باعث جمعہ شیخ نامی غریب شخص کی گائے مالیتی سترہزار جبکہ امام مسجد حافظ ساجد کی ایک لاکھ مالیتی جھوٹی بجلی لگنے سے مرگئی ۔مقامی لوگوں نے میڈیا کو بتایا کہ یہ تار پہلے بھی کئی بار ٹوٹ چکی ہے مگر واپڈا نے اس کا مستقل حل نہیں کیا انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس پہلے کہ کہ کوئی مزیدجانی نقصان ہو اس مسئلہ کا فوری حل کیا جائے ۔
