القلم سکول اینڈ کالج کو بہترین مینجمنٹ پر آرپی او نے ایوارڈ دیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزآفاق پبلشرز کی جانب سے ایک تقریب منعقد کی گئی جس میں فول پروف سیکیورٹی اینڈ مینجمنٹ پر ایوارڈز دئیے گئے جس میں القلم سکول اینڈ کالج کو بہترین مینجمنٹ پر ایوارڈ دیا گیا یہ ایوارڈ آرپی او ساہیوال طارق رستم چوہان نے ڈائریکٹرالقلم سکول اینڈ کالج چوہدری ااصف اقبال ارائیں کو دیا جبکہ ادارہ کے وائس پرنسپل محمد عمر مرتضیٰ ،کوآرڈینیٹر مس زاہدہ پروین اور مس عائشہ صدیقہ کو بیسٹ ٹیچرز ایوارڈ سے ناوازا گیا۔علاقہ کی علمی و ادبی شخصیات نے القلم سکول اینڈ کالج انتظامیہ کو اس اعزاز پر مبارکباد دی ہے۔
