دیپالپور،اللہ کے احکامات کی بجاآوری میں ہی کامیابی کا راز مضمر ہے ، اپنی زندگی کا ایک مقصد بنالیں اور پھر اس کے حصول کیلئے ڈٹ جائیں کامیاب ہوں گے،پیرذولفقار احمد نقشبندی تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اے آر سائنس سکول اور جامعہ ریاض الجنۃ میں خصوصی بیانات کرتے ہوئے پیرطریقت دنیائے اسلام کی معروف روحانی شخصیت حضرت پیر حافظ ذولفقار احمد نقشبندی دامت برکاتہم نے کہا کہ اللہ تعالیٰ ہر انسان کو کامیاب کرنا چاہتا ہے اور اس کیلئے اس نے اپنے بندوں کو راہیں بھی دکھائی ہیں اور ان راہوں پر چلنے کے طریقے سمجھانے کیلئےانبیائے کرام کو بھی بھیجا ہے جنہوں نے آکر یہی بات سمجھائی کہ کامیابی صرف اور صرف اللہ کے احکامات کی بجاآوری میں ہے انہوں نے ہدائت کی کہ سب سے پہلے ہمیں چاہئے کہ اپنی زندگی کا ایک مقصد بنالیں آپ کیا بننا چاہتے ہیں اور کس طرح کی خدمات سرانجام دینا چاہتے ہیں یہ طے کرلیں اور پھر اس کے حصول کیلئے دن رات محنت کریں آپ کامیاب ہوں گے لیکن جب اگر آپ نے گول کا تعین نہ کیا اور بغیر کسی گول کے ہی زندگی گزارتے رہے تو آپ کہیں بھی نہیں پہنچ سکیں گے اور آخر میں آپ کے پاس سوائے پچھتاوے کے کچھ بھی نہیں ہوگا ۔آخر میں ملکی سلامتی اورامت مسلمہ کی مصائب سے خلاصی کیلئے خصوصی دعا بھی گئی۔
