delimitation impact on depalpur 779

الیکشن کمیشن آف پاکستان نےدیپالپوراورحجرہ سمیت قومی و صوبائی اسمبلوں کی حلقہ بندیا ں برقراررکھنےکا فیصلہ سنادیا

دیپالپور،الیکشن کمیشن آف پاکستان نے دیپالپوراورحجرہ شاہ مقیم میں قومی و صوبائی اسمبلی کے نئے حلقہ جات پرحکومتی اراکین اسمبلی کے اعتراضات کو مسترد کردیا ہے.الیکشن کمیشن آف پاکستان نے تین روز قبل سماعت کے بعد فیصلے
محفو ظ کرلیے گئے تھے جو گزشتہ روز سنادیے گئے جن کی روشنی میں ضلع اوکاڑہ کی چیلنج کی جانیوالی سیٹوں کی حد بندیاں برقرار رکھی گئیں اورصوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن پنجاب رضاعلی شاہ سمیت دیگراراکین اسمبلی کی طرف سے دائر کردہ اپیلیں خارج کردی گئیں جبکہ دو صوبائی حلقوں پی پی 189اور پی پی 190میں معمولی ردوبدل کرنے کے احکامات جاری کردیے گئے ،ذرائع کے مطابق حجرہ شاہ مقیم ،شیرگڑھ ،اختر آباد اور دیپالپورکے مضافات پرمشتمل بڑے صوبائی حلقہ پی پی 185میں امیدوار سیدہ جگنومحسن کرمانی کے وکلاء نے حلقہ کی حدود برقرااررکھنے کے حق میں دلائل دیے جبکہ اس حلقہ سے ایم پی اے رضا علی گیلانی نے اپنی پسندیدہ یونین کونسل ڈھلیانہ حلقہ میں شامل کرنیکی استدعاکی تھی جسے مسترد کردیاگیااورمعروف دانشور صحافی و امیدوار صوبائی سمبلی سیدہ جگنو محسن کے موقف سے اتفاق کرلیاگیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں