الیکشن 2018ء کیلئے زوروشور سے کیمپین جاری ہے جس کے تحت تمام امیدواران اپنااپنازور لگارہے ہیں.اسی سلسلے میں گزشتہ روز اوکاڑہ پی ٹی ائی کے حلقہ 189کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری محمد عبداللہ طاہر نے بھی ایک ریلی نکالی لیکن اس ریلی بارے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کو شکائت موصول ہوئی کہ اس ریلی کے دوران اسلحہ کی نمائش کی گئی ہے جس پر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ نے 181 کے تحت کاروائی کرتے ہوئے چوہدری عبداللہ طاہر کو دو جولائی کو طلب کرلیا ہے.
