depalpur politics,pp 187,NA 143 621

الیکشن 2018ء میں پانچ روزباقی،دیپالپور میں انتخابی مہم عروج پر پہنچ گئی

الیکشن 2018ء میں صرف پانچ روز باقی رہ گئے اور ایسے میں تمام عوامی نمائندوں نے ڈور ٹو ڈور انتخابی مہم شروع کردی ہے اور روزانہ کی بنیاد پر جلسوں کیساتھ ساتھ امیدواران ہر گلی میں بھی نظر آرہے ہیں.اس انتخابی ہم میں میاں بلال عمر بودلہ انتخابی نشان تانگہ ،چوہدری طارق ارشاد خان انتخابی نشان بلا اور ملک علی عباس کھوکھر شیر کے انتخابی نشان کیساتھ کیمپین میں سب سے آگے نظرآرہے ہیں.شہر میں خاص طور پر میاں بلال عمر بودلہ اور چوہدری طارق ارشاد خاصے مضبوط نظر آرہے ہیں.اسی طرح این اے پر ن لیگ کے امیدوارراؤمحمداجمل خان اور پی ٹی آئی امیدوارسیدگلزار سبطین کے درمیان سخت مقابلہ ہے اور کچھ بھی حتمی نہیں کہا جاسکتا دونوں پارٹیوں کے سپورٹرز اپنی اپنے امیدواران کی جیت کا جشن منانے کی ابھی سے تیاری شروع کرچکے ہیں.تاہم حتمی فیصلہ کیا ہوتا ہے اس کیلئے پانچ روزمزید انتظار کرنا ہوگا.
depalpur politics,pp 187,NA 143

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں