election 2018 and religious parties 490

انتخابات میں کس کو سپورٹ کیا جائے،تنظیمات اہلسنت و جماعت سرجوڑ کر بیٹھ گئی

اوکاڑہ ،مرکز علوم اسلامیہ جامعہ حنفیہ دارالعلوم اشرف المدارس میں تنظیمات اہلسنت و جماعت مسلک بریلوی کا اہم اجلاس ہوا جس میں تنظیمات اہلسنت و جماعت مسلک بریلوی کے عہدیداران اور آئمہ مساجد اہلسنت نے پھر پور شرکت کی اجلاس میں آئندہ الیکشن 2018میں امیدواران کی حمایت کرنے کے بارے میں مشاورت کی گئی ۔سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی کی سرپرستی میں مندرجہ ذیل ناموں کے ساتھ پانچ رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی 1مولانا قاری محمد اکرم چشتی صدر تنظیم آئمہ مساجد اہلسنت اوکاڑہ 2قاری خلیل الرحمن اشرفی جنرل سیکرٹری 3قاری عاشق حسین القادری ناظم اعلیٰ مدرسہ برکات القرآن 4حافظ اشفاق احمد گجر نقشبندی ضلعی صدر جماعت اہلسنت اوکاڑہ 5مولانا پیر محمد خالد زاہد اشرفی سربراہ لبیک یا رسول اللہ تحریک علماء ومشائخ ونگ ۔ سرپرست اعلیٰ صاحبزادہ پیر مفتی محمد فضل الرحمن اوکاڑوی نے کہا کہ الیکشن 2018میں کس امیدوار کی حمایت کی جائے اس سلسلہ میں پانچ رکنی کمیٹی کا فیصلہ حتمی ہو گا اور اس پانچ رکنی کمیٹی کے فیصلہ کو تمام تنظیمات اہلسنت، آئمہ مساجد اور علماء کرام تسلیم دینگے اجلاس میں شیخ الحدیث مفتی احمد یارخان رضوی، علامہ قاری محمد اقبال چشتی ،مولانا قاضی محمد اسلم علی اوکاڑوی الحاج صوفی ظفر لطیف نقشبندی ناظم اعلیٰ جامعہ غوثیہ رضویہ کچہری بازار ، مفتی حافظ غلام یٰسین طیبی ،الحاج محمد رفیع رضا نقشبندی، پیر علامہ عطاء الرحمن حامی نے خصوصی طور پر اجلاس میں شرکت کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں