anjuman bahali mazooran okara ka seminar 531

انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام خصوصی افراد سے متعلق آگہی سیمینارمنعقد

انجمن بحالی معذوراں رجسٹرڈ ضلع اوکاڑہ کے زیراہتمام خصوصی افراد سے متعلق آگہی سیمینارمنعقد کیا گیا جس سے ٹیلیفونک خطاب کرتے ہوئے چیئرمین جوڈیشل ایکٹوازم پینل معروف قانون دان اظہرصدیق ایڈووکیٹ نے کہا کہ خصوصی افراد ملک کی اہم ترین اور سب سے بڑی کمیونٹی ہے جس کے حقوق کی جنگ ہم ہرفورم پر لڑیں گے اور خصوصی افراد کو ترجیحی سلوک اور سہولیات ملنے تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔بیرسٹر اشہد علی ایڈووکیٹ نے کہا کہ خصوصی افراد کو اللہ نے بیشمار صلاحیتوں سے نوازرکھا ہے ان کو کمتر سمجھنے والے خود معذور ہیں۔ہم ہائیکورٹ میں خصوصی افراد کو صحت،سفر اور تعلیم کی مفت فراہمی کیلئے قانونی راستہ اختیار کئے ہوئے ہیں اورانشااللہ ہم اس میں کامیاب ہوں گے ۔صدرملک مظہرنوازنوناری،قاسم علی اور ظفرسیال نے اپنے خطاب میں خصوصی افراد کی مشکلات اور ان کے حل کیلئے اظہرصدیق کی کوششوں پر انہیں بھرپور خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خصوصی افراداظہرصدیق کے انتہائی مشکور ہیں اور انہیں پاکستان کا سب سے بڑا سوشل ورکر سمجھتے ہیں جنہوں نے پاکستان کی سب سے بڑی مگر سب سے زیادہ نظرانداز کئے جانیوالی کمیونٹی کے حقوق کی جدوجہد کو اپنا مشن بنارکھا ہے۔اس موقع پر ضلع بھر سے سینکڑوں خصوصی افراد نے شرکت کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں