دیپالپور، انجمن طلباء اسلام دیپالپور اورایپکا دیپالپور کے زیر اہتمام ”سر سبز پاکستان خوشحال پاکستان” شجر کاری مہم چلائی گئی جس کا افتتاح پیر سید نقی شاہ گیلانی،سید عزیر شاہ ناظم پنجاب ATI،علامہ ساجد ستارنوری،الحاج نواز قمر رزاقی ،قاسم علی،سید سہیل زیدی، چوہدری محمد افراسیاب نظامی ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا زراعت ونگ ،میاں افضال حسین چھچھرتحصیل ناظم انجمن طلبااسلام اور میاں سجاد بودلہ نے فاطمہ جناح پارک دیپالپور میں پام کا پودا لگا کر کیاتھا ۔اس مہم میں پانچ سو پودے لگادئیے گئے ہیں.چوہدری محمد افراسیاب نظامی ضلعی جنرل سیکرٹری ایپکا زراعت ونگ نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ”سر سبز پاکستان خوشحال پاکستان” شجر کاری مہم ایک مکمل مثبت قدم ہے۔شجر کاری پاکستان کے لئے بہت ضروری ہے اور تمام افراد کو چاہئے کہ وہ بھی اس شجر کاری مہم میں بھرپور حصہ لیں۔کیونکہ یہ صدقہ جاریہ ہے اور ہمارے لئے باعث نجات بھی ہے۔
انہوں نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت دیپالپور میں 500پودے لگانے کا ہدف ہم نے با آسانی پورا کر لیا ہے اور اس کا تمام تر سہرا ہمار ی ٹیم سر سبز پاکستان جس میں، میاں عثمان چھچھر، رفاقت سہیل، شہباز احمد منا، نوید مہر، محمد اقسن نظامی، محمد زین فاروق نظامی،عرفان کھوکھر کے سر جاتا ہے جنہوں نے اپنی محنت سے یہ عظیم کام سر انجام دیا۔میاں افضال حسین چھچھرتحصیل ناظم انجمن طلبااسلام نے کہا کہ اسلام ہمیں درخت لگانے کا درس دیتا ہے اور سبز درخت کو کاٹنے اور جلانے سے بھی منع کرتا ہے کیونکہ یہ اللہ کا زکر کرتا ہے، صرف درخت لگانے سے صرف مقصد پورا نہیں ہو جاتا بلکہ انکی مکمل دیکھ بھال کرنا اور پہلے سے موجود درختوں کا بھی خیال رکھنا چاہئے۔کیونکہ یہ درخت ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرتے ہیں ۔
