انجمن طلباء اسلام گورنمنٹ پوسٹ گریجوائٹ کالج دیپالپورکے زیر اہتمام کالج کے سامنے “جسٹس فار صداقت خان” احتجاجی مظاہرہ کیا گیا جس کی قیادت کالج ناظم دیپالپور عثمان علی چھچھرنے کی احتجاجی مظاہرہ میں گورنمنٹ پوسٹ گریجوئیٹ کالج دیپالپور کے طلبہء کے علاوہ سٹی ، تحصیل کے کارکنان ، ذمہ داران،اور انکے علاوہ عرفان کھوکھر سٹی نائب صدر کھوکھریوتھ اتحاد دیپالپور نے شرکت کی۔
کالج ناظم دیپالپور عثمان علی چھچھرنے مظاہرہ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صداقت خاں شہیدانجمن طلباء اسلام ملتان ڈویژن کا ناظم تھاجو کہ بہت متحرک ذمہ دار تھا ۔انجمن طلباء اسلام نے ہر دور میں قربانیاں دی ہیں اور انجمن طلباء اسلام امن کا درس دیتی ہے لیکن اپنے خون کا حساب لینا بھی جانتے ہیں ہمارے صبر کو ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے ہم اپنے شہدا کے خون کا بدلہ لینا جانتے ہیں یہ جو سیاسی تنظیم کے غنڈہ گرد افراد نے ہمارے عظیم رہنما کو شہید کیا ہے ہم انکا اس دنیا میں جینا محال کر دیں گے۔
چوہدری شرافت جنرل سیکرٹری گورنمنٹ پوسٹ گریجوائٹ کالج دیپالپور نے کہا کہ ہم چیف جسٹس پاکستان،وزیر اعلی پنجاب ، آئی جی پنجاب پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ صداقت خان کے قاتل سپنا پنڈ، شانی ڈوگر، نیاز جوئیہ جنہون نے ہمارے رہنما کو شہید کیا ہے انکو جلد از جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچائے اور انکو نشان عبرت بنائے تا کہ آج کہ بعد کوئی اس طرح کا کام کرنے کا بھی نہ سوچے۔
