suprdent jail khana jaat punjab mirza shahid saleem baig news 626

انسپکٹر جنرل جیل خا نہ جات پنجاب مرزا شاہد سلیم بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں جشن بہاراں کا افتتاح کردیا

اوکاڑہ،انسپکٹر جنرل جیل خا نہ جات پنجاب لاہور مرزا شاہد سلیم بیگ نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ کو پنجاب کی ما ڈل جیل قرار دیا اور کہا کہ بلا شبہ ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ خوبصورتی اور جدید سہولیات میں صف اول کی حیثیت رکھی ہے سپر نٹنڈنٹ جیل نور حسن بگھیلا نے دن رات محنت اور کاوش کے بعد اس ادارہ کو اس مقام تک پہنچا یا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں جشن بہاراں فیسٹول میں بطور مہما ن خصوصی شر کت کرتے ہو ئے کہا نہوں نے اندرون جیل افسران کے لیے نصب کئے گئے واٹر
فلٹریشن پلا نٹ جیل کچن ، نئے تعمیر اتی کام، ٹف ٹائل، ملا ئی پروف روم کا جا ئز ہ اور با قا عدہ افتتا ح کیا اس مو قع پر رہا ئی فا ونڈ یشن کے تعا ون سے نو عمر وارڈ میں قا ئم کر دہ سکول اور بچوں کے لیے قا ئم کر دہ کمپیوٹر لیب کا بھی اففتا ح کیا انسپکٹر جنرل جیل خا نہ جات پنجاب لاہور نے افسران کے لیے منعقد کی گئی مر کز ی تقریب میں بھی شر کت کی جس یں جشن بہا راں کے حوالء سے افسران نے روایتی کلچر ڈریس میں ملبو نس ہو کر لو ک ڈا نس ملی نغمے ، جھو مر ، اور لو ک گیت پیش کئے بعد ازاں جشن بہاراں فیسٹول 2018کے سلسلہ میں جدید سہولیات سے آ راستہ افسران کے لو احیقین کے لیے انتظا ر گاہ (ملا قا ت شیڈ) کا افتتاح کیا اور بہرون جیل انتظامیہ ڈسٹر کٹ جیل اوکاڑہ کی جا نب سے لگا ئے گئے اسٹا لر کا افتتاح کیا ۔ انہوں نے ڈسٹرکٹ جیل کے ملا زمین اور کیڈ ٹ کا لج کے کیڈ ٹس کے در میان ہو نے والے فٹ بال میچ میں بطور مہما ن خصوصی شر کت کی۔ جیل کے ملا زمین کے ما بین کبڈی میچ منعقد ہوا۔ انہو ں نے ملا زمین کے لیے اس مو قع پر بنا ئے گئیفلٹس سنٹر (جم کلب) کا افتتا ح کیا بعد ازاں انہو ں نے فیملی پارک ڈسٹرکٹ جیل اوکاڑہ میں افسران اور ملازمین کے بچو ں کے سا تھ وقت گزارا اور بچو ں میں تحا ئف بھی تقسیم کیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں