inter district cricket tounament started 453

انٹرڈسٹرکٹ اوکاڑہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا افتتاحی میچ لکھوی کرکٹ کلب نے جیت لیا

دیپالپور(عبدالرؤف طاہر سے)دیپالپور سٹیڈیم میں انٹرڈسٹرکٹ اوکاڑہ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا،ابتدائی میچ میں لکھوی کرکٹ کلب نے حویلی نیشنل کو شکست دے دی تفصیلات کے مطابق دیپالپور سٹیڈیم میں انٹرڈسٹرکٹ کرکٹ ٹورنامنٹ کا آغاز ہوگیا ہے افتتاحی میچ لکھوی کرکٹ کلب اور حویلی نیشنل کے مابین ہوا جس میں لکھوی کرکٹ کلب نے عرفان شاہ کی شاندارآل راؤنڈ پرفارمنس کے باعث باآسانی کامیابی حاصل کرلی۔لکھوی کرکٹ کلب کی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ چالیس اوورز میں 204 رنزسکور کئے جبکہ نیشنل حویلی کی ٹیم محض 123 پر ہمت ہار بیٹھی.لکھوی کلب کے صدر محمدحماد لکھوی نے کامیابی پر تمام ممبران کو مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ انشااللہ یہ ٹورنامنٹ لکھوی کرکٹ کلب اپنے نام کرے گا۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.