انچارج دیپالپورسرکل انسپکٹر ٹریفک پولیس راؤندیم نے بغیرلائسینس اور کم عمر موٹرسائیکل سواروں اور رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا ہے اور ایک سو سے زائد غیرقانونی ڈرائیورز کو جرمانے کئے ۔اس موقع پر راؤندیم کا کہنا تھا کہ لائسینس کے بغیر ڈرائیونگ چلتی پھرتی موت ہے جس کے باعث ہرسال کئی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں انہوں نے والدین کو پیغام دیا کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو ہرگز موٹرسائیکل ڈرائیو کرنے کی اجازت نہ دیں۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں اور چوکوں پر غیرمنظم پارکنگ کی وجہ سے مسافروں اور مقامی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے لیکن اب اس صورتحال کو قبول نہیں کیاجائے گا اور جرمانوں کے باوجود باز نہ آنے والے ڈرائیورز پر ایف آئی آر بھی درج کروائی جائینگی۔
