okara police news 627

اوکاڑہ،آئندہ الیکشن میں قوم کراچی اور تھر کے لوگوں کو پیاسا رکھنے والوں سے حساب لے گی،حاجی محمدنصراللہ

اوکاڑہ،مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق ناظم سٹی حاجی محمد نصراللہ نے کہا ہے کہ عوام جانتے ہیں کہ کراچی اور تھر کے لوگوں کو کس نے پیاسا رکھا ہوا ہے اور کالا باغ جیسے پانی کے ذخائر کی تعمیر میں کون کون رکاوٹ رہا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے 49ٹوایل اوکاڑہ میں پٹرول پمپ پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا حاجی محمد نصراللہ نے کہا ہے کہ سانگھڑ کے جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے نواز شریف پر حقائق کے خلا ف تنقید کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے عوام کو پیاسا رکھا ہے جب کہ حقیقت یہ ہے کہ تھر میں جس طرح عوام پانی کی قلت کی وجہ سے القمہ اجل بن رہے ہیں ایسی صورت حال کسی بھی اور صوبہ میں نہیں ہے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اور آبی ذخائر کے ماہرین اس پر متفق ہیں کہ کالا باغ ڈیم پانی اور بجلی کے معاملات کے حل کے لئے ضروری ہے لیکن مسلم لیگ ن نے صوبہ سند ھ کی اسمبلی کی قرار داد کا احترام کرتے ہوئے اس بارے سوچا تک نہیں کیوں کہ مسلم لیگ ن ووٹ کا احترام کرتی ہے آج پی پی کی اکثریت کے حامل سندھ اسمبلی کالا باغ ڈیم کے تعمیر کی حامی بھر لے تا کہ سندھ کے عوام سمیت پورے پاکستان کے عوام کو پانی میسر آسکے تو اگلے ہی دن مسلم لیگ ن کالاباغ ڈیم بنا کر سمندر برد ہونے والے پانی کوذخیرہ کرنے کا اہتمام کر لے گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں