pti leader rao hassan sikadar 637

اوکاڑہ،آئندہ انتخابات میں عوام کرپٹ عناصر کا دھڑن تختہ کردیں‌گے،راؤحسن سکندر

اوکاڑہ،پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے 142راؤ حسن سکندر، امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی 188 راؤ جمیل اختر، تحریک انصاف یوتھ ونگ کے ضلعی صدر راؤ علی اعجاز، آئی ایس ایف کے ضلعی صدر راؤ جعفر، صوبائی رہنما اویس ڈولہ نے کہا ہے کہ آئندہ قومی انتخابات میں پاکستا ن کے عوام کرپٹ حکمرانوں کا دھڑن تختہ کر دیں گے پاکستان تحریک انصاف ہی وہ واحد جماعت ہے جو موجودہ حالات میں بحرانوں میں گھرے ہوئے پاکستان کو ایک پر امن اور ترقی یافتہ ملک بنانے کیلئے عملی اقدامات کر سکتی ہے چیئرمین عمران خان کا وژن اور ان کی جانب سے دیے گئے 100روز ہ پلان سے ابتدائی دنوں میں ہی انشاء اللہ عوام الناس ملک کو ترقی کی راہوں پر گامزن ہوتا دیکھ لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایم جناح روڈ پرپاکستان تحریک انصاف کا دفتر کا افتتاح کرتے ہوئے سینکڑوں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ حکمرانوں نے نہ صرف پنجاب بلکہ وفاق کی جانب سے شروع کیے گئے ترقیاتی منصوبوں میں ہو شربا کرپشن کر کے دنیا کے کرپٹ حکمرانوں کی فہرست میں نمایاں مقام حاصل کیا جو کہ پوری دنیا میں پاکستانی قوم کیلئے باعث شرم فعل ہے ۔آئندہ آنے والے قومی انتخابات میں عوام الناس نہ صرف دیپال پور بلکہ پورے ملک میں “بلے”کے نشان پر مہر لگاتے ہوئے ایک شفاف قیادت کو سامنے لائیں گے اور ملک سے کرپشن ، بے روزگاری کا خاتمہ ہو گا اور تباہی کے دہانے پر پہنچنے والی ملکی معیشت کو ایک نئی جہت میسر ہوگی اور ملک ترقی کی راہوں پر گامزن ہو گا اس موقع پر ان کے ہمراہ دیگر رہنماؤں میں رانا علی رضا ، ملک سجاد حیدر ، سید نجم الحسن گیلانی ایڈووکیٹ ،عطاء پاشا، عابد بھٹی،عبدالغفور وٹو و دیگر بھی موجود تھے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں