okara mai nojawan ki khudkushi 590

اوکاڑہ،آئے روز کے گھریلو جھگڑوں سے عاجز نوجوان نے خودکشی کرلی

اوکاڑہ کے گاؤں 20فورایل میں انتہائی افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے زہریلی گولیاں کھا کرخود کشی کرلی ہے.بتایا جاتا ہے کہ سترہ سالہ حسن علی کی گھر میں اکثر چپقلش رہتی تھی آج پھر یہی ہوا تو حسن علی نے تنگ آکر زہریلی گولیاں کھاکر زندگی کا خاتمہ کرلیا.واقعہ کی اطلاع ملتے ہی تھانہ کینٹ کی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور نعش کو قبضہ میں لے کر کاروائی شروع کردی ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں