dc okara Okara population 523

اوکاڑہ،آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے،ڈپٹی کمشنرڈاکٹرارشاد احمد

اوکاڑہ ،ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے کہا ہے کہ آبادی میں بے ہنگم اضافہ ملکی ترقی و خوشحالی کے لئے انتہائی نقصان دہ ہے زیادہ آبادی ملکی ترقی کی راہ میں رکاوٹ ہے شرح آباد ی میں وسائل کے مطابق اضافہ کے لئے محکمہ پاپولیشن ویلفیئر حکومتی اقدامات پر عمل در آمد کے لئے تمام ممکنہ اقدامات کرے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں ڈسٹرکٹ پاپولیشن آفیسر چوہدری محمد فیاض سمیت کمیٹی کے اراکین نے شرکت کی ۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ماں اور بچے کی صحت ،بچوں میں مناسب وقفہ اور شرح آبادی میں بڑھوتری کو کنٹرول کرنے کے لئے حکومت نے جو ترجیحات طے کی ہیں ان کے مطابق محکمہ بھر پور اقدامات کر رہا ہے لوگوں کو تولیدی صحت سے متعلق آگاہی ،چھوٹے خاندان کی افادیت اور بچوں میں مناسب وقفہ سے متعلق آگاہی مہم کو ضلع کی تینوں تحصیلوں اور کرزی سطح پر احسن انداز سے آگے بڑھایا جا رہا ہے ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے ہدائیت کی کہ محکمہ بہبود آبادی کا فیلڈ عملہ شہروں اور دیہاتوں میں یکساں طور پر آگاہی مہم کو چلانے اور شادی شدہ جوڑوں کی راہنمائی کرے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں