qabrastan ki zameen per qabza krne walon k khilaf opration 822

اوکاڑہ،آج کی سب سے بڑی خبر،قبرستانوں کی زمینوں پرقابض افراد کے خلاف آپریشن شروع

اوکاڑہ میں قبرستانوں کی زمینوں پر قبضہ گروپوں کے خلاف عوام کافی نالاں رہے ہیں تاہم اب ڈپٹی کمشنرا وکاڑہ رضوان نذیر نے کی خصوصی ہدائات ہر ضلع بھر کے قبرستانوں کو قبضہ گروپوں سے واگزار کروانے کے لیے آپریشن شروع کر دیا گیا ہے پہلے مرحلے میں شہر کے مرکزی قبرستان اور دوسرے مرحلے میں شہر سے ملحقہ قبرستانوں کو قبضہ گروپ عناصر سے پاک کرتے ہوئے ناجائز تجاوزات کو بھی ہٹا دیا جائے گا یہ آپریشن مستقل بنیادوں پر ہو گا کار سرکار میں رکاوٹ ڈالنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اوکاڑہ رابعہ قیوم ،عتیق چوہدری اور اظہر شیخ بھی موجود تھے رضوان نذیر نے کہا کہ پہلے مرحلہ میں مرکزی قبرستان گھوڑے شاہ ،جان مولا قبرستان ،کوٹ امیر علی شاہ قبرستان اور پل والے قبرستان میں قبضہ گروپ عناصر کے خلاف آپریشن شروع کیا جا رہا ہے اس دوران انتظامی افسران پولیس کے عملہ کے ہمراہ گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے نہ صرف قبرستانوں میں ناجائز پختہ تھڑوں کو مسمار کرے گی بلکہ قبرستانوں سے جعلی عاملوں ،جرائم پیشہ عناصر سے بھی پاک کیا جائے گا اور قبرستانوں سے ملحقہ دیواروں کے ساتھ نا جائز تجاوزات کو مکمل ختم کروایا جائے گا رضوان نذیر نے کہا کہ یہ آپریشن بلا تفریق جاری رکھا جائے گا جس کی نگرانی ا سسٹنٹ کمشنر رابعہ قیوم خود کریں گئیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں