اوکاڑہ،آندھی کےباعث حادثات میں ایک جاں بحق،نو زخمی ہوگئے۔
چھبیس جون کو جہاں ایک طرف لوگ پاکستان اور نویزی لینڈ کے اہم میچ سے لطف اندوز ہو رہے تھے وہیں اس دوران آنیوالی آندھی نے کئی گھروں کو شدید متاثر بھی کیا اور مختلف حادثات میں نو افراد زخمی ہوگئے جبکہ ایک شخص جاں بحق بھی ہوگیا۔ان حادثات کا آغاز اوکاڑہ کے ایم اے جناح روڈ سے ہوا جہاں دوکان کا شیڈ گرنے سے دوافراد زخمی ہوگئے۔اس کے بعدقصورروڈ پر پاکستانی پل کے قریب موٹرسائیکل اور کار کے مابین تصادم کے نتیجے میں پچاس سالہ محمدحسین جان کی بازی ہارگیا یہ حادثہ بھی شدید گردوغبار کی وجہ سے پیش آیا۔اسی طرح رینالہ خورد بستی بابا لعل شاہ میں زیرتعمیر دیوار گرنے سے پروین نامی خاتون اور بچہ زخمی ہوگئے۔اس کے بعد اوکاڑہ جبوکہ روڈ پر گاؤں 33ٹو آر میں مکان کی چھت گرنے سے بچے سمیت پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔تمام زخمیوں کو ریسکیو عملہ نے ہسپتال میں منتقل کردیا۔