اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ آفیسر ایلیمنٹری ڈاکٹر خادم حسین نے کہا ہے کہ کھیلوں کے مقابلے بچوں میں صحت مند مقابلہ و مسابقہ کی فضا کو پروان چڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اساتذہ کو طالب علموں کے ذہنی رجحان کے مطابق کھیلوں میں حصہ لینے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ ان میں سپورٹس میں سپرٹ پروان چڑھے ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے خادم پنجاب سپورٹس مقابلہ جات کے زیر اہتمام تحصیل اوکاڑہ کی 48یونین کونسلز کے پرائمری ،ایلیمنٹری اور ہائی سکولوں کی مختلف کھیلوں کی فاتح ٹیموں کو انعامات دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کرکٹ ،فٹ بال ،ہاکی ،بیڈ منٹن ،رسہ کشی ،اور آرم ریسلنگ کی ٹیموں نے بہترین کھیل پیش کر کے نہ صرف اپنے سکولوں کا نام روشن کیا ہے بلکہ وہ ضلع اور ڈویژن کی سطح پر بھی اپنے اداروں کے لئے میڈل حاصل کریں گے بعد ازاں انہوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے.
