اوکاڑہ. حضرت اسماعیل شاہ بخاری المعروف کرمانوالہ سرکار کے سالانہ عرس کی پانچ روزہ تقریبات اختتام پذیر ہوگئیں ہیں
اختتامی دعا میں پاکستان بھر سے ہزاروں زائرین نے شرکت کی آخری روز ملکی سلامتی, ترقی و خوشحالی, اتفاق و اتحاد اور شامی مسلمانوں کے حق میں خصوصی دعائیں مانگی گئیں اس موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے اورعرس میں شرکت کی غرض سے آنے والے زائرین کی دربار شریف میں داخلے سے قبل تین جگہ تلاشی کے عمل کو یقینی بنایا گیا تھاعلاوہ ازیں دربار شریف کے اطراف بھی پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جاسکے تاہم کسی بھی حادثے یا ہنگامی صورتحال کی صورت میں پولیس اور الرٹ فورس کہ دستے سٹینڈ بائی رہے عرس کے دوران ریسکیو 1122کےمیڈیکل کیمپ کا انعقاد بھی کیا گیا جبکہ زائرین کے لیے دربار انتظامیہ کی جانب سے وسیع لنگر کا اہتمام بھی کیا گیا تھا دربار شریف میں شریک زائرین کا کہنا ہے کہ انہیں عرس میں شرکت کرکے ذہنی , روحانی اور قلبی سکون محسوس ہوتا ہے اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیرسیدمیرطیب علی شاہ نے زائرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگیوں کو اللہ اور اسکے رسولﷺ کی خوشنودی کےلئے وقف کردو یہ زندگی عارضی ہے اپنی اور اپنی اولاد کی آخرت کا بہتر بنا لو تمام مریدین گھر گھر جاکر بنی پاکﷺ کے میلاد کی تبلیغ کریں تمام مریدین مہینے میں ایک دن دین تبلیغ کےلئے دیں اعلیٰ حضرت گنج کرم محمد علی شاہ بخاری کی ساری زندگی اللہ اور اسکے رسول پاکﷺ کی خوشنودی کےلئے گزاری ہے اس لئے تمام مریدین اور عقیدت مند ان کی زندگی سے اپنے لئے بہت کچھ سیکھ سکتے ہیں پانچ روزہ عرس پاک کی اختتامی دعا سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت کرمانوالہ شریف پیر سید میرطیب علی شاہ بخاری نے کروائی ملک وقوم کی ترقی اور تمام فوت شدگان کےلئے دعا کی گئی آستانہ عالیہ پر آنے والے اور جو نہیں آسکے تمام کےلئے خصوصی دعا کی گئی۔
