184

اوکاڑہ،امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر شدید احتجاج

رپورٹ:قاسم علی
امیر تحریک لبیک پاکستان علامہ سعد حسین رضوی کی گرفتاری پر ملک کے متعدد شہروں میں احتجاج جاری ہے۔ انہی شہروں میں اوکاڑہ بھی شامل ہے۔

پہلے یہ احتجاج دیپالپور اوکاڑہ روڈ پر شروع ہوا بعد ازاں مظاہرین کی تعداد بڑھتی گئی اور بعد ازاں مظاہرین نے مرکزی قیادت کی کال پر جی ٹی روڈ بلاک کردی۔

مظاہرین کے مطابق علامہ سعد حسین رضوی کو لانگ مارچ کا اعلان کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے تاہم ہم لانگ مارچ ہر صورت کریں گے ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہمارا احتجاج اس وقت تک جاری رہے گا جب امیر تحریک کو آزاد نہیں کیا جاتا اور فرانسیسی سفیر کو ملک بدر نہیں کیا جاتا۔

جبکہ دوسری جانب حکومتی حامیوں کا کہنا ہے کہ ایک ایسے وقت میں جب کرونا خطرناک حد تک بڑھ چکا ہے ایسے میں احتجاج اور لانگ مارچ کرنا عوام کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے۔

علامہ سعد حسین رضوی گرفتاری سے متعلق مزید معلومات اور گرفتاری کی پوری وڈیو دیکھنے کیلئے نیچے دئیے گئے لنک پر کلک کیجئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں