qamar zaman kaira bashing N league 634

اوکاڑہ،آئندہ انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی،قمرزمان کائرہ

اوکاڑہ (بیورورپورٹ)پیپلز پارٹی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں پیپلز پارٹی ملک گیر کامیابی حاصل کرے گی، حکمرانوں نے غریب عوام کی زندگی اجیرن بنا دی۔ شریفوں کی حکومت نے ملک اور قوم پر معاشی بدحالی لاقانونیت ، جرائم ، بے روزگاری اور بدامنی کے گہرے نقوش چھوڑے ہیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے پیپلز پارٹی تحصیل اوکاڑہ کے صدر راؤ ایاز الکریم سے ملاقا ت کے دوران کیا قمر زمان کائرہ نے کہا کہ پنجاب حکومت نے اپنے گزشتہ دس سالوں میں کرپشن کے بے مثال ریکارڈ بنائے ہیں جنہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب کے گڈ گورنس کے دعوؤں کی قلعی کھول کر دکھ دی ہے۔ انہو ں نے کہا کہ حکمران خاندان اور انکے حواریوں نے ملک میں کرپشن کا بازار گرم کر رکھا ہے وزیراعظم کا پانامکیس میں تحفظ کرنیوالے وزراء نے خود بھی اپنے اداروں میں لوٹ مار اور فراڑ کے ریکارڈ بنا لئے ہیں انہوں نے کہا کہ عوام نواز شریف اور شہباز شریف کے کھوکھلے دعوؤں اور نعروں سے بیزار ہو چکے ہیں آنیوالے عام انتخابات میں باشعور عوام کرپٹ حکمرانوں کو عبرت ناک شکست دینگے پیپلز پارٹی کلین سویپ کریگی ۔ انہوں نے کہا کہ شریف برادران نے 5 سال کے دوران ملکی قرضوں کا بوجھ دگنا کردیا۔ نواز شریف نے اپنی تین بار برسراقتدار رہنے کے باوجود عوامی فلاح و بہبود کیلئے کچھ نہیں کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں