ecp okara nazir yousafzai 499

اوکاڑہ،انتخابی فہرستوں میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج پتہ کے ذریعے ہوگا،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نزیرمحمدیوسفزئی

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ الیکشن کمشنر نذیر محمدیوسفزئی نے کہا ہے کہ الیکشن ایکٹ 2017کے سیکشن 27کے مطابق اب انتخابی فہرست میں ووٹ کا اندراج صرف شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ پر کروایا جا سکتا ہے سرکاری ملازم اور ان کے اہلخانہ اپنے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ اسے اس پتہ پر بھی کروا سکتے ہیں جہاں پر ملازمت کی وجہ سے عارضی رہائش اختیار کی گئی ہو ایسے تمام افراد جن کے نام انتخابی فہرستوں میں ان کے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے علاوہ کسی دیگر پتہ پر درج ہیں ان سے درخواست ہے کہ وہ مندرجہ بالا ایکٹ کی روشنی میں 31دسمبر 2018تک اپنے ووٹ اپنے شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق منتقل کروا لیں اس مقصد کے لئے فارم نمبر 21دفتر ضلعی الیکشن کمشنر اوکاڑہ یا الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ویب سائٹ www.ecp.gov.pkسے حاصل کیا جا سکتا ہے واضح رہے کہ الیکشن رول 2017کے مطابق فارم نمبر21درخواست گذار خود جمع کروائے گا بصورت دیگر فارم اختیار نامہ بذریعہ اپنے والد/والدہ/خاوند/بیوی /بیٹے /دختر کے ذریعے بھی جمع کروایا جا سکتا ہے رائے دہندگان اپنے ووٹ کے اندراج کی تفصیلات اپنا شناختی کارڈ 8300پر ایس ایم ایس کر کے حاصل کر سکتے ہیں مزید معلومات کے لئے دفتر رجسٹریشن آفیسر /ضلعی الیکشن کمشنر سے رجوع کریں 31دسمبر 2018کے بعد ایسے تمام رائے دہنگان جن کے ووٹ کا اندراج شناختی کارڈ پر درج مستقل یا عارضی پتہ کے مطابق نہیں ہو گا ایسے تمام ووٹ غیر موثر ہوں گے۔

Subscribe
ہماری تمام سٹوریز اپنے میل باکس میں حاصل کرنے کیلئے سبسکرائب کیجئیے
I agree to have my personal information transfered to MailChimp ( more information )

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.