اوکاڑہ،ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا ہے کہ انسداڈینگی کے لئے معاشرہ کے تما م طبقے فعال کردار ادا کریں اپنے رہن سہن کو صاف ستھرا رکھ کر سماجی رویوں میں تبدیلی سے ڈینگی سرویلنس کے لئے پورے زور وشور سے کام کیا جائے سرکاری عمارتوںِ ،گھروں میں روم کولر ز اے سی سے نکلنے والے پانی ،گملوں کو خشک رکھا جائے پانی کے برتنوں اور پانی کی ٹینکیوں کو ڈھانپ کر رکھا جائے ڈینگی مچھر سے بچاؤ کے لئے لوگوں کو آگاہی دی جائے تاکہ ڈینگی وائرس سے بچا جا سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلع میں انسداد ڈینگی کے لئے کئے گئے اقدامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں اسسٹنٹ کمشنر، ڈی او ہیلتھ ایم ایس صاحبان ڈسٹر کٹ اینڈ مالوجسٹ سمیت دیگر متعلقہ محکموں سر براھا ن نے شرکت کی ۔ڈپٹی کمشنر رضوان نذیر نے کہا کہ تمام لوگوں کی آگاہی کے لئے محکمہ صحت بھر پور آگاہی مہم لوگوں کو ماحول صاف ستھرا رکھنے کی افادیت سے آگاہ کریں سرویلنس ٹیمیں کباڑ خانوں ،قبرستانوں سرکاری گوداموں سمیت پازیٹوسائٹس پر اپنی توجہ مرکوز کریں ۔ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ محمد اقبال نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈینگی سرویلنس کے لئے 114 آوٹ ڈور ٹیمیں جبکہ 342 ان ڈور ٹیمیں کام کر رہی ہیں ضلع میں 592 ہاٹ سپاٹس ہیں جبکہ محکمہ کہ جانب سے 78 مقا مات پرoviٹریپس لگائے گئے ہیں جبکہ سرویلنس کے کام میں 123 ہیلتھ انسپکٹر بھی انسدا د ڈینگی کیلئے تحصیل ایمر جنسی رسپانڈ کمیٹیوں کے اجلاس سے منعقد کئے جائیں تمام سرکاری ادارے اپنے دفاتر اور زیرنگرانی عمارتوں میں خصوصی مہم شروع کرالیں اور اس سلسلہ میں ادارو ں کے سربراھان سرٹیفیکٹ ڈی سی آفس میں جمع کرائیں انہوں نے محکمہ صحت کے افسران اور ڈسٹرکٹ انٹا مالوجسٹ کو ہدایت کی کہ وہ انسداد ڈینگی کے لئے سرکاری ملازمین استعداد کار میں اضافہ کے لئے ان کی ریفر شنز ٹریننگ سیشن کرائیں۔
