leagal notice to poor man 926

اوکاڑہ،انصاف مانگنے والے کوتین کروڑ کا نوٹس مل گیا

چند روز قبل ایک بچے غوث علی کی صحت کچھ خراب ہوئی تو اس کے ورثاء اسے حسن رشید کلینک پر لے گئے جہاں ورثاء کے بقول عطائی ڈاکٹر نے انہیں غلط انیکشن لگایا جس کے باعث غوث علی انتقال کرگیا اس پر غوث علی کے ورثا نے انصاف کیلئے احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے انصاف کی اپیل کی تھی مگراسے انساف تو نہیں ملا تاہم آج یہ ہوا ہے کہ ڈاکٹرحسن رشید نے جاں بحق بچے کے وارث حارث کے نام تین کروڑ کا لیگل نوٹس بھیج دیا ہے جس میں موقف اختیار کیا گیا ہے مظاہرین نے گول چوک میں احتجاج کرکے ڈاکٹرحسن رشید کو ایک کروڑ روپے کی ذہنی کوفت دی ہے جبکہ دو کروڑ روپے کی شہرت کو نقصان پہنچایا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں