dpo okara news 436

اوکاڑہ،اوباش نوجوان نےغریب محنت کش کی بہن کو اپنی شیطانی حوس کا نشانہ بنا ڈالا

اوکاڑہ میں تھانہ چوچک کے علاقہ 3جی ڈی کے رہائشی محنت کش یونس ولد محمد حسین کی سولہ سالہ ہمشیرہ سمیرا بی بی ریڑھی پر سوار قریبی فصلوں سے جانوورں کے لیے چارہ لینے جا رہی تھی اس دوران قریبی باغ میں کام کرنے والے نوجوان محمد آصف نے زبردستی سمیرا کو قابو کرتے ہوئے قریبی فصلوں میں لے جا کر مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا لڑکی کے شور واوایلا پر اہل علاقہ کے جمع ہونے پر اوباش نوجوان آصف موقع سے فرار ہو گیا تھانہ چوچک پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنے شروع کر دئیے ہیں جبکہ متاثرہ بچی سمیرا کو طبی معائینہ کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کیا گیا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں