overseaz pakistanies meeting in okara 598

اوکاڑہ،اوورسیزپاکستانیزکے مفادات کا تحفظ تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے،میاں محمدمنیر

اوکاڑہ ،بیرون ممالک میں سکونت پذیر اورکام کاج کے سلسلہ میں مقیم پاکستانیوں کےمفادات کا تحفظ تمام سرکاری اداروں کی اولین ترجیح ہونا چاہیے بیرون پاکستان بسنے والے پاکستانیوں نے ملک کی ترقی و خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ان لوگوں کو پاکستان میں درپیش مشکلات و مسائل کو فوری حل کرنے ،ان کی جائیدادوں کے تحفظ کے لئے بھر پور اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہارممبر صوبائی اسمبلی و پارلیمانی سیکریٹری برائے ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن و چیئرمین اوور سیز پاکستانی کمیشن میاں محمد منیراور ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمدنے اوور سیز پاکستانی کمیشن کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا جس میں تمام متعلقہ محکموں کے ضلعی افسران نے شرکت کی اجلاس میں اوورسیز پاکستانیوں کی 16درخواستیں پیش کی گئیں جن پر فریقین کو سننے کے بعد 4درخواستوں کو نمٹا دیا گیا جبکہ 12درخواستوں پر حقائق جاننے کے لئے مختلف محکموں کو ذمہ داریاں تفویض کی گئی ہیں ۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاد احمد نے تمام سرکاری محکموں کے سربراہان کو ہدائت کی ہے کہ وہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں