uncles killed nepheo in okara 31/2L 1,016

اوکاڑہ،اٹھارہ سالہ نوجوان کے قتل کی اصل وجہ سامنے آگئی

تین روز قبل اوکاڑہ کے نواحی علاقے اکتیس ٹوایل میں اٹھارہ سالہ نوجوان محمداویس کو اس کے چچا محمداشرف اور داداعبدالرزاق نے شدید تشدد کرکے جان سے مار ڈالا ۔ اس قتل کی وجہ گھریلو ناچاقی بتائی گئی مگر اوکاڑہ ڈائری کی تحقیقات کے مطابق اکتیس ٹویل کے رہائشی محمدیونس اور اس کے بھائی محمداشرف کے مابین رشتہ کا تنازعہ چل رہاتھا ۔ محمداشرف نے اپنے بھائی محمدیونس سے متعدد بار بیٹی کا رشتہ مانگا مگر اس نے ہربار انکار کیا اور تین روز قبل اس کا نکاح کہیں اور کردیا جس کا محمداشرف کو بہت رنج تھا اور عین اسی روز محمدیونس کا بیٹا محمداویس قریبی فلٹریشن پلانٹ سے پانی لے کر واپس آرہاتھا کہ محمداشرف نے اپنے والد عبدالرزاق اور دیگر ساتھیوں کے ہمراہ اویس پر حملہ کردیا اور اس کو انتہائی تشدد کا نشانہ بنایا جس سے اس کی حالت غیر ہوگئی اس کے بعد وہ تمام لوگ موقع سے فرار ہوگئے اور اویس کو اس کے بھائی اور دوست موٹرسائیکل پر ڈی ایچ کیو ساوَتھ سٹی اوکاڑہ میں لے گئے جہاں پر اویس کا بھائی فیصل جاب بھی کرتا ہے تاہم اویس کی حالت زیادہ بگڑنے لگی تو اس کو ڈی ایچ کیو ہسپتال اوکاڑہ منتقل کردیا گیا جہاں وہ تیس منٹ بعد انتقال کرگیا ۔ انتقال کی بڑی وجہ اویس کو گردن پر لگنے والی چوٹیں بنیں ۔ اویس کے قتل کا مقدمہ تھانہ اے ڈویژن اوکاڑہ میں درج کرلیا گیا ہے تاہم ابھی تک کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے ۔ اویس کے کزن نے اوکاڑہ ڈائری سے گفتگو میں بتایا کہ اویس ایک انتہائی لائق اور فرمانبردار لڑکا تھا اور آج کل اوکاڑہ کے ایک ٹیکنیکل کالج میں الیکٹریکل انجینیئرنگ کا کورس کررہاتھا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں