okara police news 563

اوکاڑہ،اپنے مطالبات کے حق میں ایپکا اوکاڑہ کی قلم چھوڑ ہڑتال

اوکاڑہ،صوبائی قیادت اپیکا پنجاب کی کال پر ضلع اوکاڑہ بھر میں مطالبات کے حق میں قلم چھوڑ ہڑتال کی تحریک شروع کر دی گئی ، ضلعی صدر ایپکا سید گوہر عباس زیدی، جنرسیکرٹری محمد رفیق مدنی کی قیادت دفتر ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ کے سامنے احتجاج ریکارڈکروایا گیا۔جس میں حکومت کو اپنے دئیے گئے چارٹر آف ڈیمانڈ کی منظوری کی یادہانی کروائی گئی۔ تمام یونٹس کے ممبران اپیکا اور عہدید اران اپنے مطالبات کے حصول کے لیے احتجاج میں شرکت کی اور اپنے اپنے آفس میں قلم چھوڑ ہڑتال کی۔مطالبات1۔یوٹیلیٹی الاونس تمام ملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح دیا جائے۔2۔ہاوس ریکوزیشن تمام ملازمین کو سیکرٹریٹ ملازمین کی طرح دیا جائے۔3۔کنٹریکٹ پالیسی ختم کی جائے اور ملازمین کو ریگولر کیاجائے۔4۔گروپ انشورنس کی اداےئگی ریٹائر منٹ پر کی جائے۔5۔ ٹیکنیکل اور نان ٹیکینکل بقیہ آسامیوں کو اپ گریڈ کیا جائے۔6۔2013 PLGA کے تحت ختم کی گئی آسامیاں بحال کی جاےءں۔7۔ ڈائینگ کیڈر نامزد کی گئی آسامیوں کو واپس اصلی حالت میں بحال کیا جائے۔8. ۔ ہیلتھ و دیگر ڈیپارٹمنٹ کو پراےؤیٹ نہ کیا جائے۔۹ ۔ َ سلیکشن گریڈ، موواور اور اضافی تعلیمی ترقیوں کی بحالی۔۱۰َ ۔7.5% دوسرے صوبوں کی طرح تنخواہوں میں سابقہ اضافہ۔۱۱۔ جونےئر کلرک /کیمپوٹر آپریٹر کو کمپیوٹر آلاونس دیاجائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں