اوکاڑہ،اپوزیشن کا ایشو مہنگائی کم کرنا نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانا ہے،سید صمصام بخاری

اوکاڑہ،(نعیم غوری سے) صوبائی وزیر اطلاعات پنجاب پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے کہاہے کہ عوامی حکومت عوامی مسائل سے باخوبی واقف ہے اور انکے حل کیلئے سنجیدگی سے کام جاری رکھے ہوئے ہے،پی ٹی آئی حکومت کو سابقہ 70سالوں کا گند صاف کرنا پڑرہاہے ملک کو کرپشن کی دلدل سے نکالنے کیلئے عوامی تعاون کی اشد ضرورت ہے، قوم وزیراعظم عمران خان کی ایمانداری پر یقین رکھے ملکی دولت لوٹنے والوں کا کڑااحتساب ہوگا اور وعدوں کے مطابق لوٹے گئے قومی خزانے کی پائی پائی واپس لی جائے گی،ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے آبائی حلقہ میں سابق انکے اعزازمیں دیئے گئے افطار ڈنر کی تقریب سے خطاب اوراوکاڑہ ڈائری سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،اس موقع پر عمائدین علاقہ کی کثیر تعداد موجود تھی، بعدازاں پیر سید صمصام علی شاہ بخاری نے اپنے قریبی ساتھیوں اور پی ٹی آئی راہنماؤں سے ملاقات کی.
syed samsam bukhari visits ramdan bazar okara
اس موقع پر انہوں نے پارٹی عہدیداران کو ہدایات دیں کہ وہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کریں اور اس سلسلہ میں عوام رابطہ مہم جاری رکھیں مضبوط امیدواروں کے پینل کے ساتھ سیاسی میدان میں اترنے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لائیں پی ٹی آئی کے اقتدار کو قومی امانت سمجھتے ہوئے عوامی مسائل کو انکی دہلیز پر حل کرنے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں۔علاوہ ازیں انہوں نے رمضان بازار اوکاڑہ کا بھی وزٹ کیا جہاں انہوں نے اشیاء کی کوالٹی چیک کی اور اس کو مزید بہتر بنانے کی ہدایات دیں.بعدازاں ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ پناہ گاہ،گائنی وارڈ کا بھی وزٹ کیا اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا.اس بار رمضان بازار میں کسی عوامی نمائندے کی تصاویر نہیں ہیں.اپوزیشن کا ایشو مہنگائی کم کرنا نہیں بلکہ اپنی کرپشن بچانا ہے وہ اگر احتجاج کا شوق پورا کرنا چاہتی ہے تو شوق سے کرے علیم خان پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی حکومت درست سمت میں چل رہی ہے.

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Back to top button