جمعیت علما پاکستان اوکاڑہ کے ضلعی جنرل سیکرٹری شہزاد انجم انصاری کو خاندانی رنجش پر 27مارچ 2015کو تھانہ اے ڈویژن کے علاقہ میں قتل کر دیا گیا تھا جس کا مقدمہ نمبر 310/15تھانہ اے ڈویژن میں درج تھا مقدمہ کی سماعت مکمل ہونے پر ایڈیشنل سیشن جج اوکاڑہ مشتاق احمد کی عدالت نے فیصلہ سناتے ہوئے مقدمہ کے چار نامزد ملزمان مجاہد۔ اسرار۔ حیدر اور غلام رسول کو عمر قید کی سزا سنا دی مقتول شہزاد انجم انصاری اوکاڑہ کی معروف دینی سماجی شخصیت اور ضلعی امن کمیٹی کے رکن تھے
