dpo okara news 469

اوکاڑہ،ایسٹر کے تہوار پر سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائیں گے،ڈی پی او حسن اسدعلوی

اوکاڑہ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر حسن اسد علوی نے کہا ہے کہ ضلع اوکاڑہ میں امن وامان کا قیام اور شہریوں کے جان ومال کا تحفظ ضلعی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے تمام مسالک اور اقلیتوں کے ہر تہوار کے موقع پر ضلعی پولیس ہمہ وقت متحرک رہتے ہوئے اپنے فرائض منصبی سرانجام دیتی ہے گڈفرائے ڈے اور ایسٹر سمیت اقلیتوں کے دیگر تہوار کے موقع پر ضلع بھر کی تینوں تحصیلوں اور انیس تھانوں کی پولیس ہائی الرٹ ہے تمام مسالک کے علماء کرام اور اقلیتوں کے رہنماؤں کا ضلعی پولیس کے ساتھ تعاون انتہائی مثالی ہے ڈی پی او اوکاڑہ حسن اسد علوی نے کہا کہ ایسٹر کے تہوار پر سیکیورٹی تین حصار پر مشتمل ہوگی خواتین کے چیکنگ کے لیے لیڈیز پولیس کے ساتھ ساتھ والنٹیرز لیڈیز بھی موجو د ہو ں گی ترجمان پولیس کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے بین الامہذاہب ہم آہنگی کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارشاداحمد ، انچارج سیکیورٹی راؤ صفدر، قمر ظفر لکھوی ،حبیب چوراہی، ریاض ، شعمون مسیح اور دیگر اداروں کے نمائندے بھی موجود تھے مسیحی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے پادری جان جاویدنے کہا کہ اوکاڑہ پولیس نے ہمیشہ اقلیتوں کے تحفظ میں کوئی کسر نہیں چھوڑی ہمارے ہر تہوار پر فول پروف سکیورٹی مہیا کی جاتی ہے اور امید کرتے ہیں کہ ایسٹرکے تہوار پر بھی فول پروف سیکیورٹی مہیا کی جائے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں