اوکاڑہ،ایس ایس پی پیٹرولنگ حماد رضا قریشی کا پیٹرولنگ پولیس چوکیات کا دورہ

محکمانہ مجموعی کارکردگی و دیگر امور کا تفصیلی جائزہ۔تفصیلات کے مطابق ریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس نے ڈسٹرکٹ آفیسر پیٹرولنگ پولیس سجاد محمد خاں ٹکا کے ہمراہ ڈسٹرکٹ اوکاڑہ کا دورہ کیا دوران انسپکشن پیٹرولنگ پولیس پوسٹس کے بیٹ ایریاز میں لا اینڈ آرڈر کی مجموعی صورت حال صفائی ستھرائی آفیشل وہیکلز کو ہیلپ لائن کالز 1124/15کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔دوران ملاحظہ ایس ایس پی پیٹرولنگ نے سر سبز پنجاب شجر کاری مہم کے تحت پولیس چوکی چک نمبر3R/48 پر پودا لگا کر مہم کا آغاز بھی کیا

دوران انسپکشن ضلع بھر کی تمام پیٹرولنگ پولیس چوکیات کے انچارج صاحبان و دیگر گشت آفیسران سے کارکردگی رپورٹ بارے میٹنگ بھی کی اس موقع پرریجنل آفیسر پیٹرولنگ پولیس نے پیٹرولنگ پولیس آفیسران و ملازمان کے مسائل سنے اور دوران ڈیوٹی روڈ یوزرز اور عام عوام الناس کی نیک نیتی اور انتہائی ایمانداری کیساتھ ہرممکن حفاظت اور مدد نیز جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلہ تفریق قانونی کاروائیاں جاری رکھنے کی ہدایات ۔پیٹرولنگ پولیس آفیسران سے خطاب کے دورن انکا کہنا تھا کے قانون شکنی کے مرتکب عناصر معاشرتی ناسور ہیں اور کسی رعایت کے مستحق نہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button