okara police news 508

اوکاڑہ،ایم ایم اے کی بحالی معاشرہ میں اسلامی اقدار کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگی،چوہدری رضوان احمد

اوکاڑہ ،جماعت اسلامی ضلع اوکاڑہ کے امیر چودھری رضوان احمد نے کہا ہے کہ ایم ایم اے کی بحالی معاشرہ میں اسلامی اقدار کے لئے حوصلہ افزاء ثابت ہوگی اسلامی ووٹ کی تقسیم کاخطرہ ٹل گیاہے کرپشن کے خاتمہ کے لئے فضا ساز گار بنائی جائے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی جنید قریشی کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا چودھری رضوان احمد نے کہا ہے کہ ملک کی تقدیر آفاقی نظام سیاست او ر معیشت سے جوڑا ہے جس کا خاکہ اسلام نے دیا ہے ایم ایم اے کی بحالی اس منزل کے حصول میں اپنا کردار ادا کرے گی انہوں نے کہا ہے کہ معاشرہ میں سیاسی ، سماجی اور دیگر برائیوں کی خاتمہ کے لئے اسلامی اقدار کی حوصلہ افزائی اور ترویج کے لئے ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہاکہ ماضی میں ووٹ بنک کی تقسیم سے غیر اسلامی اور لبرل کی دعویدار جماعتوں کوگل کھلانے کا موقعہ مل پایا تھا جس کا ایم ایم اے راستہ روکے گی اور اسلامی نظریہ کے حامل ووٹ کی تقسیم کاخطرہ ٹل گیا ہے انہوں نے کہاکہ کرپشن کے خاتمہ کو جو بیڑہ امیر جماعت اسلامی نے اٹھایا ہے اس کے لئے ساز گار ماحول میسر پیدا ہونے کے امید ہوگئی ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں