اوکاڑہ،ڈپٹی ڈائریکٹر انٹی کرپشن اوکاڑہ یوسف جمال نے کہا ہے کہ اوکاڑہ کے شہری کسی بھی فرد کی جانب سے انٹی کرپشن کا نام لے کر بلیک میل کرنے اور خود کو انٹی کرپشن کا ملازم ظاہر کرنے والے شخص سے اس کے ادارہ کی تصدیق ضرور کریں اور اس کا ادارہ کی جانب سے جاری ہونے والا کارڈ بھی ضرور چیک کریں تا کہ کو ئی غیر متعلقہ بندہ انٹی کرپشن کے نام سے کسی شہری کو بلا جواز حراساں یا بلیک میل نہ کر سکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی اوکاڑہ تعیناتی کے بعد سینئر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا یوسف جمال نے کہا کہ چند روز قبل لاہور کے علاقہ سے ایک ایسا گروہ گرفتار کیا گیا ہے جو کہ خود کو انٹی کرپشن کا ملازم ظاہر کر کے شریف شہریوں کو بلیک میل کرتا تھا انہوں نے کہا کہ میرے دفتر کے دروازے ہر کاص و عام کے لیے ہمہ وقت کھلے ہیں کوئی بھی شہری کسی بھی معاملہ میں ہمہ وقت ملاقات کر سکتاہے یوسف جمال نے کہا کہ اگر کسی بھی سرکاری ادارے کا کوئی بھی آفیسر یا کوئی ماتحت ملازم کسی بھی سرکاری کام کے سلسلہ میں کسی شہری سے رشوت کی مد میں کوئی تقاضہ کرے تو اس حوالے سے فوری طور پر انٹی کرپشن اوکاڑہ دفتر اطلاع کی جائے انٹی کرپشن پولیس قانونی کارروائی فوری عمل میں لائے گی ۔
