okara 4 diaed 6 injured on eid 3rd day 609

اوکاڑہ،بارش کےباعث چھتیں گرنے،کرنٹ لگنے اورایکسیڈنٹ واقعات،دوبھائیوں سمیت چارجاں بحق،چھ زخمی

آج عیدکے تیسرے روز ضلع اوکاڑہ میں شدید بارش ہوئی جس سے گرمی کا زور ضرور ٹوٹ گیا مگر اس کیساتھ اہل اوکاڑہ کو جانی نقصان کا سامنا بھی کرنا پڑا.ا سلسلے میں پہلا واقعہ حویلی لکھا میں ہوا جہاں پنن کمہار نامی شخص فصل کی دیکھ بھال کیلئے جاتے ہوئے بجلی کی تارگرنے سے جان ک بازی ہارگیا جس پر اس کے ورثاء نے میت سڑک پر رکھ کر شدید احتجاج بھی کیا.اس کے بعد اوکاڑہ کی امیرکالونی میں ایک نوجوان لڑکی بھی کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگئی.اس کیساتھ ہی اوکاڑہ کے نواحی گاؤں 14/4L اور 3/GD میں دومکانوں کی چھتیں گرگئیں جس کے ملبے تلے محمد دین,تاجاں بی بی,محمد رمضان اور افشین سمیت چھ افراد دب گئے جن کو ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے نکال کر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرہسپتال پہنچادیا ہے.اور عید کے تیسرے روز کا سب سے افسوسناک واقعہ اوکاڑہ کینٹ میں پیش آیا جب لاہور سے ملتان جانیوالی فیملی بارش کے بارش سڑک پر پھسلن اور تیزرفتاری کے باعث بے قابو ہوکر درخت سے جاٹکرائی جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی جاں بحق ہوگئے جبکہ گاڑی میں موجود باقی افراد جن میں دوخواتین بھی شامل تھیں شدید زخمی ہوگئے جن کو اوکاڑہ ڈی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کردیا گیا ہے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں