بجلی چوری آج کے دور کا بڑا ناسور بن چکا ہے بعض لوگوں کی بجلی چوری کی سزا دیگر عوام کو مہنگی بجلی اور لمبے چوڑے بلوں کی صورت میں بھگتنا پڑتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ واپڈا نے بجلی چوروں کے خلاف سخت آپریشن شروع کردیا ہے اور اس سلسلے میں واپڈا اتنی فرض شناسی کا مظاہرہ کر رہا ہے کہ زندہ تو زندہ اس نے مردوں کو بھی نہیں چھوڑا ایسا ہی ایک واقعہ آج اوکاڑہ میں پیش آیا جہاں واپڈا حکام نے تقریباً آٹھ سال قبل فوت ہونے والے باغ علی پر بجلی چوری کے یکے بعد دیگرے دو مقدمات درج رجسٹرڈ کر وا دئیے واپڈا ملازمین اس بات کا علم ہونے پر کمال ہوشیاری کا مظاہرہ کرتے ہوئے معمر خاتون باغ علی کی بیوہ صابراں کو نامزد کر دیا۔بیوہ کی دو شادی شدہ بیٹیاں ہیں۔ صابراں بی بی نے ایڈیشنل سیشن جج کی عدالت میں۔ موقف اختیار کیا کہ اس کا بجلی چوری سے کوئی واسطہ نہیں ہے میرے اوپر یکے بعد دیگرے صرف رشوت نہ دینے پر بجلی چوری کے دو مقدمات درج کروائے گئے ہیں جو کہ مکمل جھوٹے اور بے بنیاد ہیں جس پر عدالت نے فوری طور پر ضمانت قبل از گرفتاری ذاتی مچلکوں پر منظور کر لی صابراں بی بی نے وزیر پانی و بجلی اور چیف لیسکو واپڈا سے مطالبہ کیا ہے کہ واپڈا کے زمہ داران افسران کے خلاف کارروائی کی جائے ۔۔
